خواتین کے لیے امام زمانہ شناسی کلاسز کا اہتمام

IQNA

خواتین کے لیے امام زمانہ شناسی کلاسز کا اہتمام

7:31 - March 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3500406
بین الاقوامی گروپ: کوئٹہ کی مسجد خاتم الانبیاء میں خواتین کے لیے زیارت،دعا اور امام شناسی کلاسز ہر جمعے کو منعقد ہوں گی

ایکنا نیوز- سولہ ایکڑ میں جوانان اہل بیت کی جانب سے خاتم الانبیاء مسجد میں امام زمانہ شناسی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

«محفل مہدوی» کے عنوان سے منعقد کلاسوں میں زیارت امام ، دعا امام زمانہ علیہ السلام اور دروس مہدویت کا سلسلہ شامل ہے ۔


مقامی مسجد میں ہر جمعے کے دن شام چار بجے درس منعقد ہوگا جسمیں صرف خواتین اور طالبات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔


کورس کا مقصد خواتین میں امام شناسی اور معاشرے اور گھر میں اسلامی ذمہ داریوں سے آگاہی پیدا کرانا بتایا گیا ہے۔

خواتین کلاسوں میں تجربہ کار اور ماہر اساتذہ دروس دیں گے۔

نظرات بینندگان
captcha