ایکنانیوز- شفقنا- ایک اطلاع رساں ادارہ کے مطابق عراق میں داعش کی سرگرمیوں کی نظارتی ٹیم کے رکن برطانوی فوجی وارن نے انکشاف کیا ہے کہ داعش جس علاقوں میں شکست سے دوچار ہوتی ہے، وہاں سے نکلنے سے پہلے ہر چیزجیسے فریج ، واٹر کولر میں بم فٹ کرتی ہے حتی قرآن مجید کے نسخوں میں بھی ۔
برطانیہ کے دفتر خارجہ میں ایک اجلاس سے گفتگو میں وارن نے کہا کہ الرمادی میں بہت سے قرآنی نسخے ایسے ملے جنکے ساتھ بم فٹ کیا گیا تھا. انہوں نے کہا کہ شام اور عراق میں بعض ایسے مقامات بھی ہیں جہاں داعش شکست سے بچنے کے لیے کم عمر بچوں کو زبردستی میدان میں لڑنے کے لیے بیھجواتی ہے جو تشویشناک امر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی حکام نے بھی بموں کی پاکسازی مہم میں عراق کے شهر «السعدیه» اور «جلولاء» میں قرآن نسخوں کے ساتھ بم فٹ کرنے کے واقعات کا انکشاف کیا تھا