ایکنا نیوز- روزنامه «البیان» کے مطابق معذور قاریوں کا سولواں سالانہ مقابلہ بعنوان «جایزه رأسالخیمه» کے کامیاب قاریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے راس الخیمہ شہر میں اختتامی تقریب منعقد کی گئی ہے۔
اختتامی تقریب میں راس الخیمہ شہر کے قرآنی مرکز کے نمایندے جابر علی المنصوی کے علاوہ قراء کے والدین اور اہم افراد شریک تھے۔
زہنی ا ور جسمانی طور پرکمزوراور معذور قاریوں کے الگ الگ مقابلے منعقد کیے گئے ۔ مجموعی طور پر طالبات گروپ میں 48 اور طلباء گروپ میں 42 قراء مقابلوں میں شرکت کررہے تھے۔
اسپشل طلباء کے مخصوص ادارے کے تعاون سے منعقدہ سولواں «جایزه رأسالخیمه» قرآنی مقابلوں میں ڈیڑھ سو سے زا ئد قراء شریک تھے
مذکورہ ادارے کے علاوہ مقابلوں میں سوشل ویلفیر ، زائد فاونڈیشن، شارجہ ہیومن ریسورسز اور دیگر فلاحی ادارے کی معاونت شامل تھی۔