بغداد؛ «المرتضی(ع)» قرآنی مقابلوں کا انعقاد

IQNA

بغداد؛ «المرتضی(ع)» قرآنی مقابلوں کا انعقاد

7:32 - March 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500446
بین الاقوامی گروپ: روضہ حضرت عباس(ع) کے شعبہ دارالقرآن مرکز کے تعاون سے پہلا حفظ اور حسن قرآت مقابلہ بعنوان «المرتضی(ع)» منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- قرانی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق بغداد کے علاقے «الصحه» کی جامع مسجد رسول اعظم(ص) میں قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا

افتتاحی تقریب میں معروف عراقی قرآء «حسین محمد الغزی» اور «سلمان عبدالکریم» نے تلاوت کا شرف حاصل کیا جسکے بعد

جامع مسجد رسول اعظم(ص) کے امام اور خطیب «ماجد المبرقع» نے قرآنی تعلیمات کی اہمیت پر خطاب کیا

پروگرام میں حضرت عباس(ع) کے روضے کے نمایندے «نبیل الساعدی» نے اس ادارے کے قرآنی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی

قرآنی مقابلوں کی حسن قرآت میں «علی حسین کاظم»، «عبدالله جاسم محمد» اور «شهاب الدین احمد» اول تا سوم پوزیشن کے حقدار قرار دیے گیے جبکہ حفظ مقابلوں میں «محمد خالد عباس»، «احمد عدنان زیدان»، «عباس دیوان جباری» اول تا سوم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں

اختتامی تقریب میں کامیاب طلباء کو قیمیتی انعامات دیے گئے۔

3482023

نظرات بینندگان
captcha