ایکنا نیوز- الیوم السابع مصر کے مطابق شیخ الازھر کے مشیر محمد مھنا نے الحیات» چینل سے گفتگو میں کہا کہ شیخ الازھرنے ہمیشہ وحدت پر تاکید کی ہے اور حال ہی میں انہوں نے شیعہ – سنی علما کی بین الاقوامی نشست کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الازھر کا ادارہ نیوٹرل مرکز ہے جہاں تمام اسلامی مذاہب پڑھایا جاتا ہے۔
شیخ الازھر کے مشیر کے مطابق الازھر مرکز تمام مسلمانوں کے لیے محوری ادارے کی حیثیت رکھتا ہے اور آج تک ایک دن کے لیے بھی شیخ الازھر نے شیعہ ہراسی پر یقین نہیں کیا ہے کیونکہ ہمارا ادارہ ہم آہنگی اور وحدت پر ایمان رکھتا ہے۔