پاکستان ؛ ہولی، دیوالی اور ایسٹر پر عام تعطیل کی قرارداد منظور

IQNA

پاکستان ؛ ہولی، دیوالی اور ایسٹر پر عام تعطیل کی قرارداد منظور

17:15 - March 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3500478
بین الاقوامی گروپ: مسلمانوں کے رمضان المبارک اور عید کی چھٹیوں کی طرح اقلیتیوں کو بھی عام تعطیل کا حق حاصل ہے

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اقلیتی رکن رمیش کمار کی جانب سے ہولی، دیوالی اور ایسٹر پر اقلیتوں کیلئے عام تعطیل اور رمضان المبارک میں عمرہ پالیسی دینے اور نجی آپریٹرز کی جانب سے استحصال کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کی قراردادیں منظور کرلیں۔

ایوان نے پاک افغان سرحد پر سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے موثر اقدامات کرنے سے متعلق قرارداد بھی منظور کی۔

ایوان نے آئین میں ترمیم کا بل، نومولود بچوں کے اغوا کاروں کو سخت سزا دینے کا بل، انسانی اعضاء کی معذوری میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں دینے کا بل اور اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیم کے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیے۔

حکومت کی جانب سے مخالفت پر ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کیلئے قومی نصاب کونسل کی تشکیل کا بل ایوان نے مسترد کیا۔

نظرات بینندگان
captcha