ایکنا نیوز- بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرکے وزیرماحولیات شیوسینا کے رہنما رام داس قدم نے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے انکارپراسد الدین اویسی کوپاکستان جانے کا مشورہ دیا۔ مسلمانوں اور پاکستان مخالفت کے لیے مشہورانتہا پسند شیوسینا کے رکن رام داس نے اویسی کی تقریر کی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا۔ دوسری طرف اقلیتوں پر مظالم کے لیے مشہورمودی سرکار کی جماعت بی جے پی نے اسد الدین اویسی کی تقریر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد الدین اویسی نے بیان دیا تھا کہ اگران کی گردن کاٹ دی جائے توبھی وہ بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔ ان کاکہنا تھاکہ بھارت کے آئین میں کہیں نہیں لکھاکہ بھارت ماتا کی جے کہاجائے۔