ایکنانیوز- معاشرے میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کو ئٹہ میں دارالقرآن امام رضا(ع) کا قیام عمل میں لایا گیا هے۔
طلباء و طالبات کو حسن قرآت،حفظ اور تجوید کے علاوه اس مرکز میں تواشیح خوانی، منقبت اور اذان دینے کی تربیت بھی دی جا ئے گی۔
بین الاقوامی اور تجربه کار قاریوں کی زیر نگرانی مرکز دارالقرآن میں دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیمات کے حوالے سے ٹیوشن کلاسز کا بھی اهتمام کیا گیا هے۔
خواہشمند حضرات علمدار روڈ سرایے نمک پر مذکورہ مرکز سے رجوع کرسکتے ہیں ۔