عالم اسلام کے حکمران وحدت کے خلاف ہونے والی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں، مولانا سمیع الحق

IQNA

عالم اسلام کے حکمران وحدت کے خلاف ہونے والی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں، مولانا سمیع الحق

9:08 - March 27, 2016
خبر کا کوڈ: 3500506
بین الاقوامی گروپ: صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ علماء اور دانشور حضرات کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (س) نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں تمام مکاتب فکر اور مسالک کو شیر و شکر کرکے یکجہتی کا ماحول تشکیل دیا۔
ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ ایران اور پاکستان کے مابین قائم تعلقات کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے۔ علم و فن، ثقافت اور علوم دینیہ خراسان کے ذریعے پاکستان آئے، اس لحاظ سے ایرانی برصغیر والوں کے محسن ہیں۔ امت مسلمہ کو اس وقت وحدت کا چیلنج درپیش ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ علماء اور دانشور حضرات کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہمارے مخالفین ایک ہو چکے، وحدت کا مقابلہ صرف وحدت کے ذریعے ممکن ہے۔ پورے عالم اسلام کے حکمران وحدت کے خلاف ہونے والی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں۔ دشمن ہمیں مسلک و مسجد کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے پاکستان میں تمام مکاتب فکر اور مسالک کو شیر و شکر کرکے یکجہتی کا ماحول تشکیل دیا۔ سترہ نکاتی ضابطہ اخلاق پر اتفاق ہوا۔ اگر شخصی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں تو اسلامی ممالک کیوں کردار ادا نہیں کر سکتے۔ آج امت مسلمہ کو دہشت گرد ٹھرایا جارہا ہے۔ عالم اسلام کے حکمران توجہ مرکوز کریں، امت مسلمہ کو تقسیم ہونے سے بچایا جائے۔
نظرات بینندگان
captcha