انڈونیشاء؛ قرآنی مربی تربیت کرنے کے کورس کا آغاز

IQNA

انڈونیشاء؛ قرآنی مربی تربیت کرنے کے کورس کا آغاز

8:49 - April 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3500525
بین الاقوامی گروپ: قرآنی مربیوں کا ساتواں کورس انڈونیشاء میں آستانہ حسینی کے شعبہ دارلقرآن کے تعاون سے جکارتہ میں شروع کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق آستانہ مقدس امام حسین(ع) کے قرآنی کورسز کے نگران حافظ «محمدباقر المنصوری» نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آستانے کے شعبہ دارلقرآن کے تعاون سے قرآنی مربیوں کی تربیتی کورس کا افتتاح ہوچکا ہے

انہوں نے کہا کہ اس کورس میں مختلف مسالک کے قرآنی ماہرین شرکت کررہے ہیں

محمدباقر المنصوری کے مطابق قرآنی تربیتی کورس سے اب تک ڈیڑھ سو سے زائد قرآنی اساتذہ فارغ التحصیل ہوچکے ہیں اور مختلف قرآنی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں

عراقی حافظ قرآن کے مطابق مذکورہ کورس میں قواعد،احکام اور عملی تلاوت کے علاوہ حفظ کے جدید طریقے سکھائےجا ئیں گے

المنصوری کے مطابق قرآنی دروس کے علاوہ تواشیح سکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

ساتویں قرآنی کورس میں 20 قرآنی اساتذہ مختلف یونیورسٹیوں اور مدارس سے شریک ہیں

قابل ذکر ہے کہ اس کورس میں مختلف علمی اداروں سے منتخب افراد کو شامل کیا گیا ہے اور اسکا مقصد قرآنی اساتذہ کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرانا ہے

3485263

نظرات بینندگان
captcha