ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Global News» کے مطابق کونسل کے سربراہ خان سوری کے مطابق مشاورت کے بعد اس ٹیلفون لائن کو مخصوص کرنے کا فیصلہ کیاگیا تاکہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے شکایات اور مشاورت کی سہولت فراہم کیا جاسکے۔
پولیس حکام نے بھی اس ہاٹ لائن کے منتظمین کے ساتھ ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے اور اس حوالے سے کونسل اور پولیس کے درمیان ملاقات اور مشاورتی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ہے
آلبرٹا صوبے کے تفتیشی افیسر «دن جونز» کا کہنا ہے کہ مسلمان کیمونٹی سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا
انکا کہنا تھا کہ اس ہاٹ لاین پر شکایت کے علاوہ البتہ تھانے میں بھی رپورٹ ضروری ہے جبکہ مسلم کونسل کے مطابق ہر شکایت کے اندراج کے بعد اگلے چوبیس گھنٹوں میں اس پر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا
کینیڈا میں اسلاموفوبیا میں شدت آنے کی وجہ سے مذکورہ لائن کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔