روضہ امام حسین(ع) کی زیارت کے بعد اقوام متحدہ کی ایلچی نے کیا کہا ؟

IQNA

روضہ امام حسین(ع) کی زیارت کے بعد اقوام متحدہ کی ایلچی نے کیا کہا ؟

6:22 - April 04, 2016
خبر کا کوڈ: 3500534
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی نمایندہ خصوصی «لیز گراند» کا کہنا ہے « روضہ امام حسین[ع] میں داخل ہوتے ہوئے امن و محبت اور خضوع و خشوع کا عجیب احساس ہوتا ہے»

ایکنا نیوز- «آستانہ مقدس حسینی» کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی لیز گراند نے عراق کے دورے پر حرم مطهر اباعبدالله الحسین(ع) کی زیارت کیں

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انہیں بہت عجیب لگا ۔ انکا کہنا ہے کہ : حرم مطہر میں داخل ہوتے ہوئے میں نے امن ومحبت اور خوشگوار خشوع و خضوع کا احساس کیا:


لیز گراند نے امام حسین(ع) میوزیم کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ : « اس عظیم اور مقدس مکان کی زیارت میرے لیے فخرکا باعث ہے »



پناہ گزینوں کے امورمیں آستانے حسینی کی خدمات کو بھی انہوں نے قابل قدر قرار دیا

گراند کا کہنا تھا: اس میں شک نہیں کہ اس معاملے میں ہم آستانے کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ پناہ گزینوں کو سہولیات میسر ہو۔

3485470

نظرات بینندگان
captcha