ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق ایران کے بین الاقوامی قاری «سیدمحمدجواد موسوی درچهای» نے الکوثر ثقافتی مرکز میں مہمان قاری کی حیثیت سے قرآن محفل میں اپنی دلنشین آواز سے سامعین کے دلوں کو گرمایا.
قرآنی محفل میں عراقی قاری «علی الطریحی» نے تلاوت جبکہ قاری «فارس الساعدی» نے دعا کمیل کی قرات کا شرف حاصل کیا.
محفل کے آخر میں الکوثر مرکز کی جانب سے قاری «سیدمحمدجواد موسوی درچهای» سے اعزازی تلاوت کی درخواست کی گئی.
قابل ذکر ہے کہ حجتالاسلام سیدمحمدجواد موسوی درچهای عالم دین اور شہرت یافتہ ایرانی قاری ہے جو بین الاقوامی پروگراموں میں ایران کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکا ہے