حج و عمرہ کے نام پر ساڑھے 3 لاکھ کا فراڈ، پاکستانی ٹریول ایجنٹ کیخلاف مقدمہ

IQNA

حج و عمرہ کے نام پر ساڑھے 3 لاکھ کا فراڈ، پاکستانی ٹریول ایجنٹ کیخلاف مقدمہ

15:12 - April 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3500556
بین الاقوامی گروپ: امریکہ میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ کیخلاف مسلمانوں کو جعلی حج اور عمرہ کے پیکیج فروخت کرکے 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا فراڈ کرنے کے الزام میں ٹرائل شروع کردیا گیا ہے
ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان کے مطابق 50 سالہ جنید مرزا نے جولائی 2011ءسے لیکر ستمبر 2015ءکے دوران پاکستان سے آنیوالوں اور دیگر مسلمانوں کو ہدف بنایا۔ جنید مرزا نے قائم کی گئی اپنی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے کم از کم 25 افراد کودھوکہ دیا۔ 31 مختلف الزامات میں جنید مرزا کو مجرم قرار نہیں دیا گیا۔ بروکلین میں عدالت نے انہیں 75 ہزار ڈالر نقد یا 2 لاکھ کے بانڈ پر ضمانت دی ہے۔ ان پر منی لانڈرنگ چوری اور فراڈ کے الزامات ہیں۔ بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی کین تھامسن نے کہا متاثر ہونیوالے کئی افراد محنت کرکے روزی کمانے والے پاکستانی ہیں۔ جنید نیویارک کے اردو اخبارات اور پمفلٹ میں اشتہارات دیتا رہا۔ اس نے پرل یوایس اے ٹریول اور ٹریول ٹریٹ کے نام سے کمپنیاں بنائی تھیں۔ وہ حج کرانے کے خواہاں ایک شخص سے 6 ہزار ڈالر لیتا اور پھر تاخیری حربے استعمال کرتا تھا۔ متاثرین میں ٹیکسی ڈرائیور، پوسٹل ورکرز بھی شامل ہیں۔ بعض لوگوں کو ائر پورٹ پر جا کر معلوم ہوا کہ ان کی ٹکٹیں خریدی ہی نہیں گئیں۔ 25 افراد میں سے ہرایک نے 1075 سے لیکر 1400 ڈالر جنید مرزا کو دیئے۔ مجرم قرار دیئے جانے پر جنید کو 15 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha