ایکنا نیوز- بصارت سے محروم سماء بابایی حفظ مقابلوں میں ایرانی کی نمایندگی کررہی ہے
تہران سے تعلق رکھنے والی سما بابایی اس سے پہلے ایران کے مقابلوں میں اہم پوزیشن ہولڈربھی رہ چکی ہے
اردن میں خواتین کے لیے مخصوص منعقدہ گیارویں "قرآن الهاشمی" مقابلے چار دن تک جاری رہیں گے
اردن کی وزارت اوقاف و امور اسلامی کے تعاون سے منعقدہ مقابلوں کی نظارت اردن کے بادشاہ کی ملکہ رانیا عبداللہ کررہی ہیں۔
قابل ذکرہے کہ مذکورہ مقابلوں کے حوالے سے گذشتہ سال ایران کی نمایندہ حاجر مہر علیان حفظ اور تفسیر مقابلوں میں پانچویں پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی تھی.