ایکنا نیوز-
اطلاع رساں ادارے «البلد»،کے
مطابق مصر میں قرآنی مقابلوں کا آج آغاز ہورہا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں مصر کے وزیر
اوقاف«محمد مختار جمعه»، کھیل اور جوانوں کے امور کے وزیر «خالد
عبدالعزیز»، سینا صوبے کے گورنر«خالد فودة» اور دیگر اعلی حکام شرکت کریں گے ۔
تقریب براہ راست نشر بھی ہوگی۔
قرآنی مقابلوں میں پچپن
یورپی ،عربی اور افریقن ممالک سے 73 طلباء شرکت کررہے ہیں
محمد مختار جمعه کا کہنا ہے
کہ شهر «شرمالشیخ» میں قرآنی مقابلوں کا
انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ یہ شہر مکمل طور پر پرامن ہے۔
صوبے کے گورنر خالد فؤاده کے مطابق شرکاء مقابلہ کو اہم
تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
وزارت
اوقاف کے سیکریٹری «شیخ اسماعیل الراوی» کے مطابق مقابلوں میں اردن، بورکینافاسو،
مالاوی، پولینڈ، تھائی لینڈ، میانمار، روانڈا، جمهوری کنگو، ملایشیاء، موریتانہ،
پرتگال، نایجریا، چین،ایتوپیا، آسٹریلیا، کویت، عراق، هندوستان، بنگلہ دیش اور
مقدونیه سے قرآنی نمایندے شریک ہیں۔
3487081