ناروے میں «هفته قرآن» کا انعقاد

IQNA

ناروے میں «هفته قرآن» کا انعقاد

12:59 - April 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3500563
بین الاقوامی گروپ: کویت کی عالمی انجمن «الرحمة» اور اوسلو شہر کے اسلامی الائنس کے تعاون سے ہفتہ قرآن منایا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «3robanews»،کے مطابق کویت کی عالمی فلاحی انجمن «الرحمة» اور اوسلو شہر کے اسلامی الاینس کے تعاون سے ہفتہ قرآن منایا گیا

پروگراموں میں مقابلہ حسن قرآت، مقابلہ حفظ قرآن اور قرآنی موضوعات پر نشستیں اور لیکچرز شامل تھے

ناروے کے مسلمانوں کے لیے مخصوص پروگراموں کے انچارج «ولید الیاسین» کا کہنا ہے کہ قرآنی تعلیمات کی تروریج اور قرآنی معلومات میں اضافے کے لیے ہفتہ قرآن منایا گیا

«تجوید قرآن» تألیف «شیخ ریاض البستنجی» کی تصویری کتاب سے آشنائی کے علاوہ سورہ حجرات کے موضوع پر مولانا

«علی سعید» کی تقریر اور علمی نشست پروگراموں میں قابل ذکر قرار دیا جاسکتا ہے

ہفتہ قرآنی پروگرام میں کویت کے عالم دین «عبدالمحسن المطیری» نے قرآن میں تفکر اور تدبر کے موضوع پر خطاب کیا جبکہ«شیخ سلمان سالم» نے انگریزی اور نارویجین زبان میں قرآنی امور پر جوانوں سے گفتگو کی۔


3487086


نظرات بینندگان
captcha