برمنگھم ایئرپورٹ پر انگلش ٹیم کے مایہ ناز مسلمان کرکٹر معین علی کو روک لیا گیا

IQNA

برمنگھم ایئرپورٹ پر انگلش ٹیم کے مایہ ناز مسلمان کرکٹر معین علی کو روک لیا گیا

17:13 - April 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3500564
بین الاقوامی گروپ: اس سے قبل معین علی کو غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہاتھ میں بینڈ پہننے پر آئی سی سی نے تنبیہ بھی کی تھی

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم کا لباس پہن کر جاتے ہوئے ایک بار بھی نہیں پوچھا گیا لیکن آج اکیلے سفر کرتے ہوئے برمنگھم ایئرپورٹ پر روک کر 40 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی۔

واضح رہے کہ معین علی انگلیڈ کی طرف سے تینوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں اور انگلینڈ کی موجودہ کرکٹ میں انھیں عادل راشد کے بعد سب سے بہتر اسپنر تصور کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل معین علی کو غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہاتھ میں بینڈ پہننے پر آئی سی سی نے تنبیہ بھی کی تھی۔


نظرات بینندگان
captcha