ایکنا نیوز- مصری اخبار «الدستور» کے مطابق جامعہ الازھر کے شعبہ تبلیغات اسلامی اور جامعہ الازھر کے فارغ التحصیل طلباء کے تعاون سے آج سیمینار بعنوان «انسانی جلد اور قرآن کا معجزہ» منعقد کیا جارہا ہے
سیمینار سے ماہر امراض جلد ڈاکٹر «عبدالخالق حسن یونس»، خصوصی خطاب کریں گے
انسان کے دفاع کے لیے جلد یا پوست انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور انسان کے دماغ اور نفسیات پر اس کا خاصا اثر ہے
ماہرین کے مطابق انسان کے بیرونی اور اندورنی احساسات میں خاصا تعلق پایا جاتا ہے مثلا ڈپریشن یا اسٹریس سے جلد کو خون پہنچنے کے عمل میں خلل پڑتا ہے اور خون نہ ملنے کی وجہ سے جلد سست ،ڈھیلا اور نتیجے میں بوڑھاپے کے اثرات نمودار ہوجاتے ہیں
سوره الزمر آیت 23 میں ارشاد ہوتا ہے
«اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِیثِ کِتَابًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِینَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِینُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِکْرِ اللَّهِ ذَلِکَ هُدَى اللَّهِ یَهْدِی بِهِ مَنْ یَشَاءُ وَمَن یُضْلِلْ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ:
اللہ رب العزت نے بہترین کتاب نازل کیا ،جو خدا سے ڈرنے والے ہیں انکے جلد میں لرزہ نمودار ہوتا ہے اور پھر یاد خدا سے انکے جلد اور دل میں سکون آجاتا ہے،خدا جسکو چاہتا ہے ہدایت اور جسکو چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور انکے لیے پھر ہدایت نہیں ۔
اس آیت میں واضح طور پر جلد اور دل کا رابطہ بیان کیا گیا ہے ۔ اسی طرح میڈیکل کے مطابق جب جلد مکمل طور پر جل جاتا ہے تو اعصابی سسٹم ختم ہونے کہ وجہ سے جلن کا احساس بھی ختم ہوتا ہے
سوره نساء آیت 56 نیز میں اسی موضوع پر کہا گیا ہے
«إِنَّ الَّذِینَ کَفَرُواْ بِآیَاتِنَا سَوْفَ نُصْلِیهِمْ نَارًا کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَیْرَهَا لِیَذُوقُواْ الْعَذَابَ إِنَّ اللّهَ کَانَ عَزِیزًا حَکِیمًا:
بہت جلد جو لوگ ہماری آیتوں کے مقابلے میں کفر اختیار کرتے ہیں ،انہیں آگ میں ڈال دیں گے جتنے جلد جلتے جائیں گے ہم نئے جلد ڈال دیں گے تاکہ وہ عذاب سہتا رہے، یقینیا خدا قادر اور حکیم ہے
اس آیت میں جلد کے تجدید کا بیان آیا ہے تاکہ درد کا احساس ہوتا رہے ، بلاشک قرآن کریم 1400 سال قبل جلد اور اندورنی تعلق کی پیشگوئی کرچکا ہے جب میڈیکل ساینس اس چیز سے مکمل بے خبر تھی۔