ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «براثا» کے مطابق امام هادی(ع) کی شہادت کی مناسبت سے شهر سامرا ہزاروں عاشقان اهل بیت عصمت و طهارت(ع) کی میزبانی کررہا ہے۔
زایرین عراق کے مختلف علاقوں سے پیدل اور بسوں کے زریعے یوم شہادت پر سامرا پہنچے ہیں
حکام کے مطابق زایرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں لوگ شهادت امام هادی(ع) پررنج وغم کا اظھار کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سامرا صوبہ صلاح الدین کا شہر ہے اور اس علاقے میں حرم عسکریین(ع) کے علاوہ مرقد امامزاده «سید محمد»(فرزند امام هادی(ع))، شهر بلد میں، مرقد مادر گرامی صاحب عصر(عج) اور زوجہ امام حسن عسکری(ع) کے علاوہ «گنبد غیبت» امام زمانہ(عج) بھی موجود ہے۔