ایکنا نیوز سے گفتگو ؛ نا ئیجرین شیعہ لیڈر کی حالت تشویشناک ہے

IQNA

ایکنا نیوز سے گفتگو ؛ نا ئیجرین شیعہ لیڈر کی حالت تشویشناک ہے

13:30 - April 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3500577
بین الاقوامی گروپ: شیخ زکزاکی کے شاگرد «مصطفی محمد»، نے «ابراهیم یعقوب زکزاکی»، سے ملاقات کے بعد ایکنا نیوز سے گفتگو میں انکی حالت کو نازک اور خطرے میں قرار دیا

ایکنا نیوز- شیخ زکزاکی کے شاگرد «مصطفی محمد»، کا کہنا ہے کہ وفد نے شیخ زکزاکی سے ملاقات کے بعد انکی جسمانی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے

مصطفی نے کہا کہ نایجیریا میں پیروان اهل بیت(ع) کی صورتحال غیر مناسب ہے اور فورسز آئے روز انکے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تو فورسز پیروان اهل بیت(ع) کے ہر پرامن تقریب اور پروگراموں کو نشانہ بناتی ہیں جسکی تازہ مثال ولادت باسعادت حضرت فاطمه الزهراء(س) کی محفل پر انکا دھاوا بولنا ہے۔


مصطفی محمد کے مطابق فورسز کے علاوہ شدت پسند تکفیریوں کی جانب سے حملوں میں اضافے کی وجہ سے اس ملک میں پیروان مذهب اهل بیت(ع) بدترین حالات سے دوچار ہیں

شیخ زکزاکی کے شاگرد نے حملوں کی وجہ کو شیعہ مکتب سے خوف قرار دیا اور کہا کہ شیعہ مکتب کے پھیلاو کی وجہ سے وہابی مکتب کے حکام شدید خوف محسوس کررہے ہیں اور ان پر حملوں کا سلسلہ اسی وجہ سے شروع کیا گیا ہے۔

مصطفی محمد کے مطابق عاشورا اور چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر لاکھوں کا عظیم الشان مجمع اور جلوس دیکھ کر وہابیوں کے ارباب اقتدار پریشان ہوگیے اور انہوں نے کہا کہ اگر انکو نہ روکا گیا تو نایجیریا شیعہ ملک بن سکتا ہے !

انکا کہناتھا کہ اگر علامه شیخ ابراهیم یعقوب زکزاکی آزاد بھی ہوتا ہے تو پھر بھی شیعوں پر دباو میں کمی کے امکانات کم پایے جاتے ہیں۔

3487484


نظرات بینندگان
captcha