جرمنی ؛ اسلامی مرکز میں «لیلة الرغائب» اعمال کا اہتمام

IQNA

جرمنی ؛ اسلامی مرکز میں «لیلة الرغائب» اعمال کا اہتمام

9:52 - April 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500585
بین الاقوامی گروپ:ہمبرگ کے اسلامی مرکز میں بروز جمعرات اعمال «لیلة الرغائب» بجالانے کا اہتمام کیا گیاہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ fa.izhamburg.de،کے مطابق ماہ رجب کے پہلے جمعے کی رات کی مناسبت سے ہمبرگ کے اسلامی مرکز میں اعمال لیلة الرغائب چودہ اپریل بروز جمعرات کی رات بجالانے کا اہتمام کیا گیاہے.


پروگرام میں اعمال کے علاوہ دعائے کمیل، تلاوت قرآن، تقریر کے علاوہ نماز باجماعت بھی شامل ہے

آیت‌الله رمضانی مرکز میں اس مناسبت سے خطاب کریں گے۔ پروگرام رات سات بجے شروع ہوگا.


اعمال لیلة الرغائب


ماه رجب کے پہلے جمعے کی رات کو لیلة الرغائب کا نام دیا گیا ہے اس رات کو بڑی اہمیت کی حامل ہے اور رسول خدا(ص) سے حدیث منقول ہے جسمیں اس رات کی کی اہمیت اور عبادت کے حوالے سے تاکید کی گئی ہے۔ اس رات میں نماز بعد از مغربین اور دن کو روزہ رکھنے کا اجر بتایا گیا ہے جسکی تفصیل مفاتیح الجنان میں موجود ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha