ایکنا نیوز – پاکستان کے مختلف شہروں میں ولادت حضرت علی علیہ السلام کے حوالے سے محافل جشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ کویٹہ میں زیر اہتمام جوانان باب الحوایج جشن مولود کعبہ پاکستان کے نامور شاعروں اور منقبت خوانوں کے ساتھ منعقد ہوگا جنمیں کراچی۔ کویٹہ اور آسٹریلیا کے جوان منقب خواں حضرات خصوصی شرکت کریں گے۔
کویٹہ میں محافل جشن کا آغاز بدھ بیس اپریل سے شروع ہوگا جو جمعہ تک مختلف امام بارگاہوں میں جاری رہیں گی۔
بروری میں امام بارگاہ رضویہ سے جشن مولود کعبہ کا آغاز ہوگا جہاں کراچی اور دیگر شہروں کے اہم شعراء کی شرکت متوقع ہے