ایرانی حاجیوں کے لیے سعودی شرائط!

IQNA

ایرانی حاجیوں کے لیے سعودی شرائط!

14:22 - April 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3500609
بین الاقوامی گروپ: سعودی حکام کے مطابق مختلف شرطوں کے ساتھ ایرانی زائرین کو حج کی اجازت دی گئی ہے

ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق سعودی حکام نے ایرانی زایرین کے لیے شرایط کے ساتھ حج میں شرکت کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے

وزارت حج کے ترجمان کے مطابق اس شرط پر ایرانی زایرین کو حج کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ مراسم حج کے دوران نعرے بازی اور بلند آواز میں دعا نہیں پڑھ سکتے

الجزیره کے مطابق حاتم قاضی نے واضح کیا ہے کہ مراسم حج کے دوران مظاہرے اور جلسے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ اس سے دوسرے حجاج کرام ڈسٹرب ہوں گے !

سعودی دعووں کے برعکس گذشتہ سال بھی ایرانی حجاج نے عرفات میں اپنے خیموں میں مشرکین سے بیزاری کا رسم ادا کیا اور سعودی حکام نے تسلیم کیا تھا کہ بین الحرمین میں نظم و ضبط کے ساتھ دعایے کمیل پڑھی گئی ہے۔

بظاہر لگتا ہے کہ سعودی حکام اس بات سے پریشان ہیں کہ حج کے موقع پر پر مکتب اهل بیت(ع) کے ماننے والوں کی دعاوں اور مناجات کے پروگرام سے دوسرے حجاج ان سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔

3489221



نظرات بینندگان
captcha