سعودی عرب کا سخت اقدام/ کفر کے فتووں پر پابندی لگا دی

IQNA

سعودی عرب کا سخت اقدام/ کفر کے فتووں پر پابندی لگا دی

20:36 - April 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3500618
بین الاقوامی گروپ:فرقہ واریت کے پھیلاﺅ میں علماءکے ان فتووں اور بیانات کا بنیادی عمل دخل ہے کہ جن میں دوسروں کو کافر قرار دے کر دائرہ اسلام سے خارج کیا جاتا ہے

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے مقامی اخبار روزنامہ اوکاز کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی حکام نے فرقوں کے درمیان تلخی اور فساد پیدا کرنے والے فتووں اور بیانات کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا ہے اور خصوصاً وزارت اسلامی امور کی ویب سائٹ سے اس نوعیت کا تمام مواد ہٹادیاگیا ہے۔

مڈل ایسٹ آئی کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے وزارت اسلامی امور کی ویب سائٹ پر ایک مخصوص فرقے اور کئی دیگر مذاہب کے بارے میں علماءکے ایسے فتوے اور بیانات موجود تھے کہ جنہیں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے خلاف قرار دیا جاتا رہا ہے۔ ان میں مملکت کے اقلیتی مذہبی مکتبہ فکر کے بارے میں سخت ترین فتوے اور بیانات بھی شامل تھے۔ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق حالیہ اقدامات کے بعد جب ویب سائٹ پر شیعہ مکتبہ فکر، عیسائیت اور یہودیت وغیرہ کے متعلق مواد کی سرچ کی گئی تو یہ موجود نہیں تھا۔ 
سعودی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام فتاویٰ، مذہبی بیانات اور دیگر مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے تا کہ مذہبی ہم آہنگی سے متصادم مواد سے متعلق ضرور اقدامات کئے جا سکیں۔

نظرات بینندگان
captcha