ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «alshahid.net»کے مطابق سومالیہ کی انجمن «اشراق» کے تعاون سے قومی حسن قرآت اور حفظ مقابلے شروع ہوچکے ہیں
دارالحکومت کی مسجد «التضامن» میں ہونے والے مقابلے پانچ دن تک جاری رہیں گے
مقابلوں میں اٹھارہ صوبوں سے طلباء مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں.
موگادیشو کے میر«یوسف حسین جمعالی» کے علاوہ افتتاحی تقریب میں وزارت اوقاف کے سیکریٹری «عمر الفاروق شیخ عبدالعزیز» وزیر اعلی «یوسف حسین جمعالی»، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر اعلی علمی اور مذہبی شخصیات شریک تھیں.
انجمن اشراق کے سربراہ «محمد عبدالغنی سیذو» نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ جوانوں کے آپس میں قرآنی تعلقات میں اضافے کے لیے ایسے پروگراموں کا انعقاد ضروری اور انتہایی مفید ہے.