ایکنا نیوز- اماراتی نیوز ایجنسی «وام» کے مطابق ترتیل مقابلوں میں پانچ کیٹگری شامل ہیں جنمیں تیرہ سال سے کم عمر کے لیے «نونهالان» تیرہ سے پچیس سال کے لیے «نوجوان» ، «جوانان»، «ائمه مساجد» اور«اذان و اقامه» کے مقابلے شامل ہیں۔
حاکم دبئی کے ثقافتی امور میں مشیر «ابراهیم محمد بوملحه» کے کہنا ہے کہ ابوظبی کے لیے ابتدایی مرحلہ ہفتے کے دن سے شروع ہورہا ہے جبکہ شارجہ کے لیے اتوار، دبیی پیر،العین اور «رأس الخیمه»کے لیے منگل جبکہ «فجیره»، «عجمان»، «ام القیوین» کے امیدوار بدھ کے دن مقابلوں میں شرکت کرسکتے ہیں۔
بوملحه کے مطابق «اذان و اقامه» کے لیے اگلے ہفتے کے آخر میں مقابلہ منعقد ہوگا۔
مقابلوں کے فاینل مرحلے یکم تا چہار اپریل کو جبکہ اختتامی تقریب سترہ مئی کو منعقد ہوگی
دبئی ایوارڑ کمیٹی کی جانب سے مقابلوں کے اہم پوزیشن ہولڈرز کو نقد اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔