ایکنا نیوز- العھد نیوز کے مطابق یمن کے صوبہ «حضرموت» میں اہم مذہبی شخصیات اور بزرگوں کے مقبروں کو بموں سے تباہ کردیا گیاہے۔
سرکاری حکام کے مطابق شهر «مکلا» میں واقع کئی زیارت گاہوں کو القاعدہ عناصر نے تباہ کردیا ہے۔
تباہ ہونے والے مزارات میں بارگاه «هود بن علی بن حسن» اور مقبره حسن بن علی بن حسن شامل ہے۔
مقبره علی بن حسن عطاس کے مقبرے کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
