ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Manchester Evening News» کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ بعض افراد سے تینتیس ہزار پونڈ تک لوٹا گیا ہے.
پولیس کے مطابق بعض افراد اپنے اور گھر والوں کی مکمل اخراجات کی فیس ادا کرنے کے بعد جب سعودی عرب پہنچے تو نہ وہاں کسی طرح کی سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی یا بعض حاجیوں کو انتہائی خراب حالت میں رہائشی مکان دیا گیا تھا.
جعلی حج پیکج اور جھوٹے وعدوں پر سہولیات کے نام پر ہزاروں پونڈ لوٹنے والے غائب ہو گئے ہیں
ہرسال برطانیہ سے پچیس ہزار مسلمان حج کے لیے سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں
واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے آگاہی مہم شروع کیا گیا ہے.
پولیس نے عوام سے ان جھوٹے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے
کیونکہ درست ثبوت فراہم نہ ہونے کی بناء پر ان افراد کے خلاف کارروائی میں مشکلات در پیش ہیں.
پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سفر کرنے سے پہلے ان افراد کے دفاتر، کمپنی اور اعتبار کے حوالے سے اطمینان حاصل کرنے کے بعد ان سے معاملہ کریں.