ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی ویب سایٹ کے مطابق اسلامی ڈیولپمنٹ آرگنایزیشن(جاکیم) کے مطابق «وان فخرالراضی بن وان محمد» اور «محمد عمران بن زوالزمرین»، ایران میں ہونے والے مقابلوں میں ملایشیا کی نمایندگی کریں گے۔
ایران- ملایشیاء مشترکہ منعقد ہونے والا مقابلہ عالم اسلام کے اہم قرآنی مقابلوں میں شمار ہوتا ہے اور عالم اسلام کے بہترین قراء ان مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں۔
ایران بھی ملایشیا کے مقابلوں میں ہمیشہ شرکت کرتا ہے اور گذشتہ سال مرحوم محسن حاجحسنیکارگرنو سال کے بعد مقام اول حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا جو اسی سال حج میں حادثہ منا میں درجہ شہادت پر فایز ہوگئے تھے۔