بیلجیم؛ مسلمانوں کی توہین پر جنجال

IQNA

بیلجیم؛ مسلمانوں کی توہین پر جنجال

7:44 - April 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3500647
بین الاقوامی گروپ: بیلجیم وزیر داخلہ کے بیان کہ بروکسل حملوں کے بعد مسلمانوں نے خوشی کا اظھار کیا تھا پر بحث و مباحثے شروع ہوگئے ہیں

ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق بیلجیم کے بعض وزراء نے وزیر داخلہ «یان یامبون» سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی بات اور دعوے کے لیے دلیل پیش کریں۔

ایک اسلامی مرکز نے بھی مذکورہ وزیر کے خلاف عدالت میں شکایت اور مقدمہ درج کیا ہے

پارلیمنٹ کے رکن کاتیا گابریل نے کہا ہے کہ کسی وزیر کو بیلجیم میں اس طرح سے مسلمانوں کی توہین کا حق نہیں۔


بیلجیم کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ بروکسل حملوں کے بعد مسلمان خوش ہوگئے تھے کیا اس کے لیے کسی ثبوت کی ضرورت ہے ؟؟

یامبون نے مزید کہا ہے کہ فرنچ پولیس نے صلاح عبدالسلام کو گرفتار کیا تو اہلکاروں پر پتھراو کیا گیا اور یہ واقعہ بیلجیم حملوں سے صرف چار دن پہلے پیش آیا تھا۔


3490948

نظرات بینندگان
captcha