ایکنا نیوز- «Sputnik News»،کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم محمد رحمان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ تعلیم قرآن کو اسکولوں میں لازمی نصاب قرار دینے پر کوشش جاری ہے
انہوں نے کہا کہ
اس حوالے سے دیگر صوبوں کے اعلی حکام اور تعلیمی اداروں سے مشاورت کی جارہی ہے
تاکہ طلباء کو تعلیم و تربیت کے ساتھ نئے زاویوں سے تخلیقی سوچ اور
افکار سے روشناس کرایا جاسکے.
پروگرام کے مطابق پرایمری سطح پر رو خوانی اور چھٹی جماعت سے ترجمہ
اور حفظ کا درس دیا جائے گا
اس سے پہلے گذشتہ سال وفاقی وزیر برا ئے مذہبی امور سردار محمد یوسف
نے بھی کہا تھا کہ اسکولوں میں تعلیم قرآن کا لازمی قرار دیا جائے گا.