ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق «هفته ثقافت اسلامی» کے موقع پر ایرانی شہرت یافتہ فلم محمد رسولالله(ص) کی نمایش انیتس اپریل سے شروع اور ایک ہفتے تک جاری رہے گی
سن پیٹرز برگ کی تین سو سالہ تاریخ میں پہلی بار ہفتہ
ثقافت کا اہتمام کیا گیا ہے
«هفته ثقافت
اسلامی» روس میں مسلمانوں کے مذہبی امور مرکز، ماسکو یونیورسٹی ، سن پیٹرز برگ
یونیورسٹی ، امیتاژ میوزیم ، ماسکو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات اور « «جامعة المصطفی(ص) العالميه کے تعاون سے منایا
جایے گا.
روسی اداکار نیکیٹا میخالکوف کا کہنا ہے کہ اس فلم سے روس
کے مسلمان حقیقی اسلام کے چہرے کو دیکھ پائیں گے
روسی قرا میں مقابلہ حسن قرآت
روسی قرا کے لیے مقابلہ حسن قرآت کے علاوہ علمی سیمینار
بعنوان «گفتوگوهای دین اور ثقافت» اور «تربیتی کیمپ» بھی لگانے کا اہتمام کیا گیا
ہے
روس میں شدت پسندی کی روک تھام اور اسلامی چہرے کو درست
انداز میں پیش کرنے کے لیے «محمدرسولالله(ص)» کی نمایش کا فیصلہ کیا گیا ہے
پروگراموں میں روس کی اہم علمی شخصیات ، علمی اور تحقیقی
اداروں کے نمائندے اور اعلی حکام بھی
شرکت کریں گے
قابل ذکر ہے کہ ہفتہ ثقافت روسی صدر پیوٹن کے حکم پر
منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے