امت مسلمہ کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے علماء اور مشائخ کو کردار ادا کرنا ہو گا، پیر عبدالخالق قادری

IQNA

امت مسلمہ کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے علماء اور مشائخ کو کردار ادا کرنا ہو گا، پیر عبدالخالق قادری

14:31 - April 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3500666
بین الاقوامی گروپ: زاویہ قادریہ میں جوہرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اُمت کے ابتلاء کا علاج وحدت ِ فکر و عمل میں ہے۔
ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پیر میاں عبدالخالق قادری نے جوہرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں سازشوں کے جال بن رہی ہیں، امت مسلمہ کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے علما اور مشائخ کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ جوہرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اُمت کے ابتلاء کا علاج وحدت ِ فکر و عمل میں ہے۔ زاویہ قادریہ میں جوہرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانیؒ اور مولانا عبدالستار خان نیازیؒ جیسی بصیرت کے ذریعے ہی ہم اپنا ماضی واپس لوٹا سکتے ہیں۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان سیکرٹری اطلاعات سید احسان احمد گیلانی اور نسیم عباس بھی موجود تھے
نظرات بینندگان
captcha