سوئیس سایکلسٹ اسلام کے تعارف کے مشن پر

IQNA

سوئیس سایکلسٹ اسلام کے تعارف کے مشن پر

7:34 - April 27, 2016
خبر کا کوڈ: 3500675
بین الاقوامی گروپ: سوئیزرلینڈ کا ستائیس سالہ سایکلسٹ «آندرس یوخلی» اسلام شناسی مہم پر مختلف ممالک کا دورہ کررہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المصریون» کے مطابق سیاح اور ٹوریسٹ «آندرس یوخلی» یورپ میں اسلام کے درست چہرے کو پیش کرنے کے حوالے سے مہم پر نکل پڑا ہے اور کیی ممالک کے سفر کے بعد ترکی پہنچ چکا ہے

سویزرلینڈ کا سایکلسٹ اسلامی ممالک کے عوام کی تصاویر لیکر مغربی ممالک میں مغربی عوام کو پیش کررہا ہے

سو
ئزرلینڈ کا سایکلسٹ «صلح» کا لفظ بارہ زبانوں میں اپنی بائیسکل پر لکھ کراٹلی،اسلونیا،مقدونیہ،بوسنیا،یونان اور بلغاریہ کا سفر مکمل کرکے ترکی پہنچ چکا ہے

جوان سائیکلسٹ ترکی کے بعد «ایران»، «ترکمنستان»، ازبکستان»، «تاجیکستان» اور «کرغیزستان» کا دورہ بھی کرنا چاہتاہے

یوخلی مختلف ممالک کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

سائیکل سواری کا شوقین جوان چین کا سفر بھی کرنا چاہتا ہے

انکا کہنا ہے کہ وہ مختلف ممالک کے مسلمان عوام کی تصاویر لیکر اسلام کے حوالے سے شدت پسندانہ الزامات دورکرنے کا ارادہ رکھتا ہے

عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے سایکلسٹ کا کہنا ہے کہ ایک اہم چیز جو مسلمانوں کے پاس ہے مگر مغرب والے اس سے محروم ہیں وہ ہے "میهمان‌نوازی" اور " میهمان سے گرمجوشی سے ملاپ"

انکا کہنا تھا کہ ترکی اور بعض دیگر علاقوں میں انکی ایسی پذیرائی کی گئی کہ وہ حیرت میں پڑگیے۔

3492350
نظرات بینندگان
captcha