بنگلہ دیش ؛ توہین مذہب پر 2 ہندو اساتذہ کو سزا

IQNA

بنگلہ دیش ؛ توہین مذہب پر 2 ہندو اساتذہ کو سزا

14:01 - April 27, 2016
خبر کا کوڈ: 3500679
بین الاقوامی گروپ:بنگلہ دیش میں ایک عدالت نے اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصروں پر 2 اساتذہ کو سزا سنا کر چھ مہینے کے لیے جیل بھیج دیا

ایکنا نیوز- فرنچ نیوز کے مطابق کیس اُس وقت درج ہوا جب ضلع بغیرہت میں واقع ہِجلہ ہائی اسکول کے طلبہ نے شکایت درج کروائی کہ اتوار کو سائنس کے اسسٹنٹ ٹیچر نے قرآن پاک کو اللہ کا کلام ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جنت کوئی چیز نہیں ہے۔

طالب علم کا کہنا تھا کہ منگل کو طلبہ، ان کے والدین اور گاؤں والوں نے اسلام کی توہین کرنے والے دو ہندو اساتذہ پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا اور پولیس کے آنے تک انہیں زبردستی ایک کمرے میں بند کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ٹیچر کو عوامی سطح پر مذہب کی توہین کا مجرم ٹھہرایا گیا، جس کے بعد انہیں اور اسکول کے ہیڈ ٹیچر کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

3492411

نظرات بینندگان
captcha