مسلمان ہونے کا جرم؛ کیلیفورنیا ریسٹورنٹ سےباہر نکال دیا!

IQNA

مسلمان ہونے کا جرم؛ کیلیفورنیا ریسٹورنٹ سےباہر نکال دیا!

8:05 - April 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3500685
بین الاقوامی گروپ: مسلمان خواتین کے ایک گروپ کو کیلیفورنیا ہوٹل سے صرف مسلمان ہونے کی بنا پر ہوٹل سے باہر نکال دیا

ایکنا نیوز- روزنامه «هافینگٹن پوسٹ» کے مطابق جموریت کے علمبردار ملک امریکہ میں مسلمانوں سے تعصب کی انتہا ، مسلمان خواتین کوہوٹل سے باہر کردیا

اسلامی کونسل کے رکن حسام آیلوش کا کہنا ہے کہ ہوائی جہازوں سے مسلمانوں کو اتارنے کے بعد ان اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور کسی کو کسٹمرز کو مسلمان ہونے کی بناء پر توہین کرنے کا حق حاصل نہیں

مسلمان خاتون سارا فرسخ نے اورث ہوٹل سے ساتھیوں سمیت حجاب کی وجہ سے نکالنے پر اعتراض کیا ہے۔

سارا کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک رات باہر کھانے کا پروگرام بنایا مگر حجاب کی وجہ سے توہین آمیز رویے کا سامنا ہوا ۔ پوسٹ کو ہزاروں کی تعداد میں شیر کیا جارہا ہے

ہوٹل کےیہودی مالک شالوم برکمن مالک نے اعتراضات کے بعد سارا سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی بیوی بھی مسلمان ہے اور انہیں اس عمل پر افسوس ہے اور وہ ان سب کو ایک وقت فری کھانے کی دعوت دیتا ہے

سارا وکیل سے قانونی چارہ ج۔وئی پر مشاورت کررہی ہے ،

پیرس حملوں کے بعد امریکہ میں اسلام فوبیا میں شدت آ گئی ہے۔


3492683

نظرات بینندگان
captcha