بغدادمیں کاربم دھماکا،متعدد زایرین شہید اور زخمی

IQNA

بغدادمیں کاربم دھماکا،متعدد زایرین شہید اور زخمی

14:22 - April 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3500694
بین الاقوامی گروپ:عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق بغداد کے جنوب مشرقی علاقے میں کار بم دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر کاظمین پیدول روی کرنے والے چودہ افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،دھماکے میں زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کو سیل کر دیا اور داخلی و خارجی راستے بند کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کار میں رکھا گیا تھا جس میں دھماکہ ہو نے سے اس قدر جانی نقصان ہوا ۔

3493357

نظرات بینندگان
captcha