ایکنا نیوز- النشرہ نیوز کے مطابق نامعلومحملہ آوروں نے تہکال کے علاقے میں واقع بیت المکرمہ اہل حدیث مسجد- مدرسے پر فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت مدرسے میں موجود لوگ درس کے بعد رات کے کھانے میں مصروف تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملے کے دوران ایک حملہ آور بھی شدید زخمی ہوا جسے ممکنہ طور پر ساتھیوں کی ہی گولی لگی، زخمی حملہ آور کو پہلے خیبر ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں سی ٹی اسکین کی سہولت نہ ہونے کے باعث اسے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، جہاں وہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔
ایس پی کاشف نے کہا کہ زخمی حملہ آور سے تفتیش کے بعد مدرسے پر حملے کے وجوہات سامنے لائی جاسکیں گے۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ذرائع نے مدرسے پر حملے میں 16 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، جن میں سے 4 کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔