سعودی عرب یمن کے مختلف علاقوں میں بڑے حملے کی تیاری میں

IQNA

سعودی عرب یمن کے مختلف علاقوں میں بڑے حملے کی تیاری میں

16:31 - May 04, 2016
خبر کا کوڈ: 3500720
بین الاقوامی گروپ:یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمن کے مختلف علاقوں میں بڑے حملے کی تیاری کررہے ہیں-

ایکنا نیوز- شفقنا- یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کویت میں یمن سے متعلق امن مذاکرات کے موقع پر خبردار کیا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجی، معزول صدر منصورہادی کے ایجنٹوں کے ساتھ مل کر یمن میں وسیع حملے کا منصوبہ بنارہے ہیں – انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں منصورہادی کے افراد مارب، تعز اور الجوف صوبوں میں جنگ کے لئے بھاری ہتھیار اکٹھا کررہے ہیں –

دوسری جانب کویت میں ہونے والے یمن مذاکرات سے متعلق تازہ خبریہ ہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ وفد نے مختلف بہانوں سے یمن کے وفد سے براہ راست مذاکرات کو روک دیا ہے -یمن کے بحران کو حل کرنے کے لئے یمن میں گذشتہ اکیس اپریل سے مذاکرات ہورہے ہیں –

نظرات بینندگان
captcha