ایکنا نیوز- ملایشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری اٹھانویں بین الاقوامی قرآ نی کے تیسرے دن انڈّنیشیا،لیبیا،تھائی لینڈ،کروشیا،ملایشیا اور فلسطین کے قاریوں نے تلاوت کیں۔
انڈونیشیا کے قاریالحاج اول الدین بن موهور نے سورہ کھف کی آیات کی
تلاوت کی البتہ ہمارے نمایندے کے مطابق انکی تلاوت متاثر کن نہ تھی
***
لیبیا کے قاری عبدالفتاح علی سالم الجهیدر، کی تلاوت میں بھی تجوید کے
مسایل نظر آئے اور انکی تلاوت کو بھی عام قرار دیا جاسکتا
ہے
***
تھائی لینڈ کے قاری محمد بن حاج موسی نے تلاوت سے قارئین کو محظوظ کیا اور انکی تلاوت میں انکی
خوبصورت آواز متاثر کن رہی
***
کروشیا کے قاری احمد الیلی نے تلاوت کی ،البتہ انکی تلاوت میں
زیادہ جاندار نہیں تھی اور تجوید پر انکی گرفت کمزور نظر آئی، وقف اور اعراب کی غلطیاں بھی واضح تھیں
***
ملایشیا کے قاری وان عین الدین حلمی بن عبداللهکی تلاوت میں انکی
سانس مشکل بن گیی اور اس وجہ سے انکی تلاوت کمزور اور مختصر سانس سے متاثر نظر آئی۔
***
فلسطین کے قاری اسامه سعید خمایسه قاری فلسطینینے تلاوت کی اور
دلنشین آواز سے شایقین کو متاثر کیا البتہ قرآت کی کمزوری بھی واضح تھی ، بہرحال
ایک قابل قبول تلاوت دیکھنے کو ملی
ان قاریوں میں ایرانی قاری کی تلاوت اب تک زیادہ بہتر نظر آئی اور انکے جیتنے کے امکانات روشن ہیں ۔