بین الاقوامی گروپ: ملایشیا قرآنی مقابلے؛تیسرے دن کی رپورٹ

IQNA

بین الاقوامی گروپ: ملایشیا قرآنی مقابلے؛تیسرے دن کی رپورٹ

8:43 - May 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500723
بین الاقوامی گروپ: ملایشیا میں جاری اٹھانویں بین الاقوامی قرآ نی مقابلوں میں تیسرے دن مختلف ممالک کی قاریوں نے تلاوت کا شرف حاصل کیا

ایکنا نیوز- ملایشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری اٹھانویں بین الاقوامی قرآ نی کے تیسرے دن انڈّنیشیا،لیبیا،تھائی لینڈ،کروشیا،ملایشیا اور فلسطین کے قاریوں نے تلاوت کیں۔


انڈونیشیا کے قاریالحاج اول الدین بن موهور  نے سورہ کھف کی آیات کی تلاوت کی البتہ ہمارے نمایندے کے مطابق انکی تلاوت متاثر کن نہ تھی

***
لیبیا کے قاری عبدالفتاح علی سالم الجهیدر، کی تلاوت میں بھی تجوید کے مسایل نظر آ
ئے اور انکی تلاوت کو بھی عام قرار دیا جاسکتا ہے

***
تھا
ئی لینڈ کے قاری محمد بن حاج موسی نے تلاوت سے قارئین کو محظوظ کیا اور انکی تلاوت میں انکی خوبصورت آواز متاثر کن رہی


***
کروشیا کے قاری احمد الیلی نے تلاوت کی ،البتہ انکی تلاوت میں زیادہ جاندار نہیں تھی اور تجوید پر انکی گرفت کمزور نظر آ
ئی، وقف اور اعراب کی غلطیاں بھی واضح تھیں


***
ملایشیا کے قاری وان عین الدین حلمی بن عبداللهکی تلاوت میں انکی سانس مشکل بن گیی اور اس وجہ سے انکی تلاوت کمزور اور مختصر سانس سے متاثر نظر آ
ئی۔


***
فلسطین کے قاری اسامه سعید خمایسه قاری فلسطینینے تلاوت کی اور دلنشین آواز سے شایقین کو متاثر کیا البتہ قرآت کی کمزوری بھی واضح تھی ، بہرحال ایک قابل قبول تلاوت دیکھنے کو ملی

ان قاریوں میں ایرانی قاری کی تلاوت اب تک زیادہ بہتر نظر آئی اور انکے جیتنے کے امکانات روشن ہیں ۔

3495248

نظرات بینندگان
captcha