ایکنا نیوز- مجلس و حدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈی آئی خان میں چار شیعہ پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہویے آج ملک گیر یوم سوگ کا اعلان کیا
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان 7گھنٹوں میں 4 شیعہ پرفیشنلز کا قتل ریا ستی اداروں اور خیبر پختون خواہ حکومت کی نا اہلی ہے.
انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب بھی اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکا.
ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کی کاروائیاں بدستور جاری ہیں آپریشن ضرب عضب یکسر ناکام ہو گیا ہے.
ڈی آئی خان دہشتگردی کا نشانہ بنے 2 ایڈوکیٹ اور 2 اساتذہ کی شہادت قومی نقصان ہے.
چند کرائے کے قاتلوں کو پکڑ کر دہشتگردی روکنے کی باتیں کرنے والے کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف عملی اقدامات کریں.
آرمی چیف جنرل راحیل شریف دہشتگردی کے اس واقعہ کا خود نوٹس لیں.
قاتلوں کی فوری گرفتاری سمیت ڈی آئی خان میں کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں.