پندرہ شعبان کی مناسبت سے کوئٹہ میں نویں اجتماعی شادی کی تقریب کا اعلان

IQNA

پندرہ شعبان کی مناسبت سے کوئٹہ میں نویں اجتماعی شادی کی تقریب کا اعلان

7:32 - May 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3500732
بین الاقوامی گروپ: ولادت باسعادت امام زمانہ کی مناسبت سے کوئٹہ میں تیس جوڑوں کی ایک ساتھ شادی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

ایکنا نیوز: مجلس وحدت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام آٹھ کامیاب تقاریب منعقد کرانے کے بعد نویں اجتماعی شادیوں کی تقریب پندرہ شعبان کومنعقد ہوگی۔ تقریب میں چالیس جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔


شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے مختصر تعداد میں رشتہ داروں کو دعوت دی جائے گی

جبکہ نوبیاتا جوڑوں کو ہزار روپوں کا جہیز بھی دیا جائے گا ۔


خواہشمند جوڑوں سے گذارش کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اٹھارہ مئی تک مجلس وحدت کے آفس یا ٹیلی فون نمبر 034583665451 پر رابطہ کریں ،مقررہ تاریخ کے بعد کسی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی.

اجتماعی شادی تقریب کا مقصد معاشرے میں بیجا رسومات کا خاتمہ بتایا جاتا ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha