ایکنا نیوز- ملایشیا میں اٹھاونویں حفظ اور حسن قرآت قرآنی کے نتایج کا اعلان کیا گیا اور ججز کے فیصلے کے مطابق طلبا کےحسن قرآت مقابلوں میں ملایشیاء،برونائی، انڈونیشیاء، ایران اورفلپائن بالترتیب اول تا پنجم پوزیشن کےحقدار قرار دیے گئے ہیں.
حفظ مقابلوں میں مصر، ملایشیاء اور انڈونیشاء اول تا سوم پوزیشن ہولڈرز قرار دیے گیے
طالبات حسن قرآت مقابلوں میں ملایشیاء، انڈونیشیاء،برونائی،مراکش اور فلپائن پہلی تا پانچویں مقامات حاصل کرنے میں کامیاب رہے
جبکہ طالبات حفظ مقابلوں میں مصر،ملایشیاء اورلبنان اول تا سوم آئے۔