چینی سفیر حرم امام علی علیہ السلام میں + فوٹو

IQNA

چینی سفیر حرم امام علی علیہ السلام میں + فوٹو

6:54 - May 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3500757
بین الاقوامی گروپ: چینی سفیر نے حرم علوی کا دورہ اور یہاں آمد کو خوشگوار قرار دیا

ایکنا نیوز- آستانہ مقدس علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کے سفیر «چن ویچینگ» نے بغداد کے دورے کے موقع پر حرم علوی میں حاضری دی اور مختلف شعبوں کا دورہ کرنے کے بعد آستانے کے حکام سے ملاقات کی۔



چن ویچینگ نے آستانے کے اسٹاف سے گفتگو میں کہا : « حرم حضرت علی(ع) میں حاضری میرے لیے اعزازہے اور ہم چینی عوام عراقی عوام کے لیے خاص احترام کے قا
ئل ہیں ».

چینی سفیر نے مزید کہا : « چین میں تقریبا
۲۳ ملین مسلمان رہتے ہیں جو ملکی امور میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور دیگر اقوام بالخصوص مسلمان اور عربی ملتوں سے دوستی میں اہم کردار کے حامل ہیں ».



ویچینگ کا کہنا تھا : « چین اور عراق میں ثقافتی تعلقات کا استحکام میری ذمہ داری ہے اور میں اس دوستی کے اضافے میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کرونگا ».

چینی سفیر حرم امام علی علیہ السلام میں + فوٹو


3496346
نظرات بینندگان
captcha