تہران میں قرآن کریم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز

IQNA

تہران میں قرآن کریم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز

8:32 - May 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3500770
بین الاقوامی گروپ: قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے تہران میں مصلائے امام خمینی( رح) میں ہو رہے ہیں - مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی شرکت

ایکنا نیوز- قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے علاوہ ولی فقہیہ کا نمایندہ اور ادارہ اوقاف کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین علی محمدی،ادارہ اوقاف کے قرآنی امور کے اداروں کے سربراہ ، حجت‌الاسلام والمسلمین سیدمصطفی حسینی، اور دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

تقریب کا آغاز جوان پناہی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کا ترانہ پڑھا گیا ۔

حجت‌الاسلام والمسلمین علی محمدی نے خطاب میں مقابلوں کے انعقادپر خوشی کا اظھار کرتے ہویے اس پروگرام کو نعمت خداوندی قرار دیا۔


ایرانی اسپیکر نے قرآنی پوگراموں کے انعقاد کو اہم قرار دیتے ہویے خطاب کہا کہ قرآنی تعلیمات کے سایے میں ہی اصل سعادت کا حصول امکان پذیر ہے۔.


بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے پچہتر ملکوں کے قاری حافظ اورقرآنی علوم کے محققین شریک ہیں - قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے تہران میں مصلائے امام خمینی( رح) میں ہو رہے ہیں - -

یہ مقابلے سترہ مئی تک جاری رہیں گے جن میں دنیا کے پچہتر ملکوں کے ایک سو تیس مندوبین شریک ہیں - ان مقابلوں میں ستاون حافظ ، ستاون قاری اور سولہ نابینا حافظ قرآن شریک ہیں -

براعظم افریقا سے بتیس ملکوں کے مندوبین ، ایشیا سے تیئس ممالک کے نمائندے، یورپ سے بیس ملکوں کے نمائندے اوربراعظم امریکا سے دوملکوں کے مندوبین حصہ لے رہے ہیں جبکہ بحرالکاہل کے ایک ملک کے نمائندے ان مقابلوں میں شریک ہیں ۔


3497239

نظرات بینندگان
captcha