ایکنا نیوز- تینتیسویں قرآنی مقابلے دوسرے دن بھی جاری رہے اور شہ پہر چار بجے سے مقابلوں کے دوسرے دور کا آغاز ہوا اور قاری مجید هادی موحدامین نے افتخاری قاری کے طور پر تلاوت کا اعزاز حاصل کیا جسکے بعد مازندران کے قرآنی گروپ نے تواشیح پیش کیا.
تواشیح کے بعد رسمی طور پر مقابلوں کا آغاز ہوا ۔ مختلف ممالک کے قاریوں کی تلاوت کے بعد پروگرام میں مدافعین حرم کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا.
نماز کے وقت قاری محمدرضا پورزرگری نے آذان دی جسکے بعد نماز ادا کی گئی ۔