سید عباس علی: ایرانی قراء مصری قاریوں کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں

IQNA

سید عباس علی: ایرانی قراء مصری قاریوں کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں

7:36 - May 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3500818
بین الاقوامی گروپ: جرمنی کے قاری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی قاریوں نے حیرت انگیز ترقی کرتے ہوئے مصری قاریوں پر برتری حاصل کرلی ہیں

ایکنانیوز- جرمنی کے قاری سید عباس علی جو مقابلہ حسن قرآت میں نمایاں پوزیشن حاصل کرچکا ہے انہوں نے گفتگو میں کہا کہ ایرانی قراء جیسے حامد شاکرنژاد بہترین قاریوں میں شمار ہوتا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں ایرانی قرآء حتی مصری قاریوں سے آگے جا چکے ہیں

انہوں نے فائنل مقابلوں میں ججز کمیٹی کے فیصلوں کو منصفانہ قرار دیا اور کہا کہ میں توقع کے مطابق تلاوت نہ کرسکا۔


انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں شرکت سے تجربے میں اضافہ اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے

عباس علی نے مزید کہا : اس وقت جرمنی میں ایک اسکول میں قرآن پڑھا رہا ہوں اور جرمنی میں اس حوالے سے کوئی خاص پابندی نہیں ۔


انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی وجہ سے جرمنی میں بعض لوگ اسلام سے بدبین ہوچکے ہیں مگر ہزاروں لوگ اسلام کے حوالے سے تحقیق کرتے ہیں اور قرآنی پروگراموں میں شریک ہوتے رہتے ہیں۔

جرمن قاری نے قرانی فھمی اور قرآن کی تعلیمات کو مسلمانوں کے لیے اہم ترین ضرورت قرار دیا۔


3498944

نظرات بینندگان
captcha