ایکنا نیوز- تہران میں منعقدہ مقابلہ حسن قرآت میں ہالینڈ کے قاری مصطفی علی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جوانوں کے لیے بہترین پناہ گاہ قرآن مجید اور در اهل بیت(ع) ہے
عراقی نژاد قاری جو ہالینڈ میں پیدا ہوا ہے اس وقت لندن میں رہتا ہے کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف منفی تصورات میں اضافہ ہوا ہے.
ایران میں پہلا بین الاقوامی تجربہ
مصطفی علی نے کہا
کہ ایران میں میرا پہلا بین الاقوامی تجربہ ہے اور اس سے پہلے اس لیول پر میں نے
مقابلوں میں حصہ نہیں لیا ہے یہاں مقابلے بہت سخت ہوتے ہیں اور ایرانی قاریوں کا
تجربہ قابل دید ہے
انہوں نے مقابلوں کے عنوان کو وحدت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں تمام مکاتیب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بہترین دوستانہ فضا میں شریک تھے .
عراقی نژاد قاری
نے کہا : ایرانی قاریوں سے دوستی پر بہت خوشی ہوئی ہے اور میں لندن جاکر بھی ان سے رابطہ برقرار رکھونگا.
انہوں نے آخر میں کہا کہ میری درخواست ہے کہ مسلمان جوان حقیقی کامیابی اور خوشی کے لیے قرآن مجید کی جانب رجوع کریں ۔